Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزانگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا

انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا

لندن(آئی پی ایس )انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل 2026 سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ایک بیان میں انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ ملکی کرکٹ پرتوجہ دینے اور اپنا انگلینڈ کاکریئربچانیکے لیے آئی پی ایل نہ کھیلیکا فیصلہ کیا ہے۔

بین ڈکٹ کا کہنا تھا یہ مشکل فیصلہ تھا،ٹیم کیتمام ارکان سے معذرت خواہ ہوں میں نہیں آں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پرکافی سوچا مگر یہ میریکریئرکیلیے بہترین فیصلہ ہے۔ میری عمر (31 سال) کے پیش نظر ممکن ہے کہ میں دوبارہ آئی پی ایل کھیلنیکا موقع نہ پا سکوں لیکن مستقبل میں اس امید کو زندہ رکھنا چاہتا ہوں۔

اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بین ڈکٹ نے اپنی فارم بحال کرنے اورانٹرنیشنل کریئر بچانے کے لیے آئی پی ایل 2026 کے لیے دہلی کیپیٹلز کے ساتھ اپنا معاہدہ واپس لے لیا ہے۔

معاہدے سے دستبرداری کی وجہ سے بین ڈکٹ 2029 تک آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق بین ڈکٹ کو پہلی بار آئی پی ایل کی کسی ٹیم نے منتخب کیا تھا، انہیں دہلی کیپیٹلز نے دسمبر کی نیلامی میں 2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔