Friday, March 20, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہبازشریف کی ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، عیدی کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہبازشریف کی ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، عیدی کی مبارکباد دی

اسلا م آباد(سب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔گرمجوش گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم، حکومت اور عوام کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔


داتو سری انور ابراہیم نے بھی نہایت خلوص سے عید کی مبارک باد پیش کی۔امتِ مسلمہ کے لیے امن و ہم آہنگی کی دعا کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے امن کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔