ہومتازہ ترینجاپان کے سفیر کی جانب سے پاکستانی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد

جاپان کے سفیر کی جانب سے پاکستانی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد

اسلام آباد:(سب نیوز) پاکستان میں جاپان کے سفیر، عزت مآب جناب اکاماتسو شوئیچی نے عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سفیر اکاماتسو نے اپنے ویڈیو پیغام میں مسلمانوں کو عید کی خوشیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر ماہِ رمضان کے اختتام پر مسلمانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ اور انعام ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “اللہ کرے یہ خوشیوں بھرا تہوار آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے امن، مسرت اور خوشحالی کا باعث بنے۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔