Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزمتعدد اسلامی ممالک نے کل بروز جمعہ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

متعدد اسلامی ممالک نے کل بروز جمعہ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )خلیجی ممالک میں گزشتہ روز ہلال عید نظر نہ آنے کے باعث آج 30 واں روزہ مکمل کرلیا گیا اور کل بروز جمعہ 20 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین اور قطر وغیرہ میں آج رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوگئے۔

گزشتہ روز ان ممالک میں چاند کی رویت نہیں ہوئی تھی اور ملکی اداروں نے اعلان کیا تھا کہ 30 روزے مکمل کرنے کے بعد عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی۔علاوہ ازیں آج جن ممالک میں چاند دیکھا جارہا ہے گا ان میں پاکستان سمیت ترکیہ، انڈونیشیا، ملیشیا، برونائی، سنگاپور، بھارت، بنگلا دیش، ایران، عراق، عمان، اردن، شام، مصر، لیبیا، تیونیس، الجزائر، مراکش، اور موریطانیہ شامل ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ایشائی ممالک میں آج چاند نظر نہ آنے کے امکان زیادہ قوی ہیں اس لیے گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔تاہم حتمی اعلان حکومتوں کی جانب سے شہادتیں موصول ہونے یا نہ ہونے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس کے لیے انتظار اب کچھ ہی گھنٹوں کی بات ہے۔ چاند نماز مغرب کے فوری بعد سے دیکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کی رویت کے لیے الگ الگ طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں روایتی رویت کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ بعض جگہوں پر فلکیاتی حسابات اور دیگر ممالک کے اعلانات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔