Thursday, March 19, 2026
ہومپاکستانپمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

راولپنڈی (سب نیوز)اڈیالہ جیل میں پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلیے پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف اور شفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم کے ہمراہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔
میڈیکل ٹیم کو جیل ہسپتال کے طبی عملہ کا تعاون حاصل رہا۔ اس کے بعد ماہرین نے طبی معائنہ مکمل کیا اور تمام ارکان واپس چلے گئے۔طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم اپنی رپورٹ مرتب کر کے کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی جبکہ بانی کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی سفارش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔