اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کی عمران خان کی بچوں سے ملاقات کے حوالے سے اپیل کا ٹویٹر پر جواب دے دیا۔
وزیراطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔عطا تارڑ نے لکھا کہ عمران خان کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں،انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں، عمران خان کے بچے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی قوانین کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست کے بارے میں تاخیر پر ٹویٹ کی تھی۔
قاسم اور سلیمان کو ویزے کی ضرورت نہیں وہ نائیکوپ پر پاکستان آسکتے ہیں،عمران خان کی عید پر بیٹوں سے بات کروائی جائیگی، وزیر اطلاعات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
