اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت فوڈ سیکیورٹی کے امور پر اجلاس ہوا جس میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی)کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احد چیمہ، رانا تنویر، مصدق ملک، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہارون اختر اور طارق باجوہ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ٹائم لائن کے ساتھ پی اے آر سی کی تنظیم نو کا جامع پلان تیار کیا جائے اور اسے زرعی تحقیق کیلیے اعلی تحقیقاتی ادارہ بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی تحقیق کا زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے کے فروغ میں کلیدی کردار ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی تنظیم نو کی اصولی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
