راولپنڈی(سب نیوز)ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 30 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج، بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، ملاقات کا وقت ختم ہونے پر دونوں کو ان کے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
