Tuesday, March 17, 2026
ہومپاکستاناین او سی شرائط کی خلاف ورزی، سی ڈی اے نے بحریہ انکلیو ون ہاوسنگ اسکیم کو نوٹس جاری کر دیا

این او سی شرائط کی خلاف ورزی، سی ڈی اے نے بحریہ انکلیو ون ہاوسنگ اسکیم کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے نے بحریہ انکلیو ون ہاوسنگ اسکیم کو این او سی شرائط کی خلاف ورزی ، سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات اور عوامی ویلفیئر کے پلاٹوں پر رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی تعمیر پر نوٹس جاری کر دیا ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹائون کی سملی ڈیم روڈ پر واقع ہاوسنگ اسکیم بحریہ انکلیو ون کے منظور شدہ لے آئوٹ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر ہاوسنگ اسکیم میں توسیع کی گئی ۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات اور عوامی ویلفیئر کے پلاٹوں پر رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی تعمیر کی گئی ہیں جو این او سی کی شرائط کی خلاف ورزی ہیں ۔نوٹس میں مزید کہا گیا8ہزار 828رہائشی پلاٹس پر مشتمل 12ہزار 543کنال زمین کی بحریہ انکلیو ون ہائوسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی منظوری 29دسمبر2020کو دی گئی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔