تہران (سب نیوز)نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا منتخب ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔اپنے آڈیو پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمزبند رہے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کررہا ہے، عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہے ہیں، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔شہدا کے خون کے بدلے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی عوام کا اتحادہ ہمیشہ قائم رہیگا، اللہ تعالی قوم کی رہنمائی کرنے میں میرے مدد فرمائے، امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ہم اپنے شہدا خصوصا مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، ہم پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں، ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز دشمن پر دباو ڈالنے کے لیے بند رہنی چاہیے، مشرق وسطی میں امریکی اڈے بند کیے جائیں، امریکی اڈے بند نہ ہوئے توحملے جاری رہیں گے،ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے،ہرایرانی سمیت تمام شہدا کا بدلہ لیں گے۔
آبنائے ہرمز بند رہے گا،ہم اپنے شہداکا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، پہلے آڈیو پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
