اسلام آباد (سب نیوز)افغانستان سے دہشتگردی اور بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ آپریشن غضب للحق سے متعلق تفصیلات ایکس پر شیئر کردیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق پاک فوج کے حملوں میں افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران 188 پوسٹیں تباہ ہوئیں اور 31 پر قبضہ کر لیا گیا ۔ 188 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئی۔ پاک فضائیہ نے افغان طالبان رجیم کے 51 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 435 ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
