Friday, February 20, 2026
ہومتازہ ترینغزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں،وزیراعظم

غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں،وزیراعظم

واشنگٹن(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں۔غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعات کے حل کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک،بھارت جنگ رکی۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بند کرا کے ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں، امریکی صدر نے حقیقت میں جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہئے، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کیلئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ دیرپا امن کے لئے غزہ میں سیزفائر خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔