اسلام آباد: (آئی پی ایس) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی کہ بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے اور ملک سے انارکی کا خاتمہ ہو۔
سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بانی کی رہائی کیلئے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی بھی محسن نقوی کی کوششوں سے بنی تھی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اس بات پر متفق تھے کہ انتقامی کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں اور بانی پی ٹی آئی کو رہائی ملنی چاہئے۔
سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بانی کی صحت کے حوالے سے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
