Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری جاتے ہوئے ڈھابے پر رک گئیں، خود چائے بنا کر پی، انداز عوام کو بھا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری جاتے ہوئے ڈھابے پر رک گئیں، خود چائے بنا کر پی، انداز عوام کو بھا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مری کی جانب سفر کے دوران سڑک کنارے ایک ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی اور پھر خود ڈال کر پی، جسے سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔سینیئر صحافی وقار ستی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا یہ صرف چائے کا کپ نہیں تھا بلکہ سادگی، عوامی رابطے اور زمینی حقیقتوں سے جڑے رہنے کا ایک مضبوط پیغام تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آج مری کا دورہ کیا، جہاں مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔مریم نواز دورہ مری کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی، جو پہلے سے وہاں پر موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔