Wednesday, February 11, 2026
ہومتازہ ترینفوج مخالف بیان ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

فوج مخالف بیان ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنیکا خدشہ پیدا ہو گیا، اپوزیشن لیڈر چیمبر کی بار بار کوشش کے باوجود وزیراعظم آفس سے ملاقات کا تاحال حتمی شیڈول نہیں دیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رواں ہفتے محمود اچکزئی سے ملاقات کا پیغام پی ٹی آئی کو دیا گیا تھا،لیکن ملاقات میں تاخیر کی ممکنہ وجہ محمود اچکزئی کے فوج مخالف بیانات ہیں، سینئر رہنماوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو محمود اچکزئی سے فی الحال ملاقات نہ کرنیکا مشورہ دیا ہے ۔ موقف اپنایا کہ اس وقت محمود اچکزئی سے ملاقات پر اچھا پیغام نہیں جائیگا۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے اس حوالے سے کہا کہ معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، جب ملاقات ہو گی تو بتا دیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔