اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی پولیس کا علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،ایس پی رورل ذیشان علی کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 255 افراد 127دکانوں کو چیک کیاگیا۔سرچ آپریشن کے دوران 95 موٹر سائیکلوں اور 35 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشن جانچ پڑتال کے لیے 5 افغانیوں سمیت 6 مشکوک افراد ،22 موٹر سائیکلوں اور 03 گاڑیوں کو تھانہ شفٹ کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے،آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں، شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کا علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،5افغانیوں سمیت 6مشکوک افراد تھانے منتقل
اسلام آباد پولیس کا علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،5افغانیوں سمیت 6مشکوک افراد تھانے منتقل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
