Wednesday, February 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزشیخ حسینہ کے بعد بنگلادیشی نوجوانوں میں بھارت کا اثر ختم ہونے لگا، بی بی سی کا بڑا انکشاف

شیخ حسینہ کے بعد بنگلادیشی نوجوانوں میں بھارت کا اثر ختم ہونے لگا، بی بی سی کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (آئی پی ایس )بی بی سی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے نوجوانوں میں بھارت کے خلاف شدید ناراضی پائی جاتی ہے، جو اب کھل کر سامنے آ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوجوان نسل بھارت کی سیاسی مداخلت، داخلی معاملات پر اثراندازی، سرحدی تشدد اور بالادستی کے رویے کو مسترد کر رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق بنگلا دیشی نوجوانوں کا خیال ہے کہ بھارت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حمایت کرتے ہوئے جمہوری اقدار کو نقصان پہنچایا اور ریاستی جبر کی پشت پناہی کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازع انتخابات کے بعد بھارت کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو جمہوریت کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔