ہومپاکستانملک کے مختلف حصوں میں 10فروری تک بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں 10فروری تک بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے آج سے 10 فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 3 روز پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی، 9 اور 10 فروری کو پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں تیز ہواں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔