Saturday, February 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا

نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا

لاہور(سب نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی لاہور میں بسنت منائی۔نواز شریف اندورن لاہور اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا۔ اس موقع پر قائد ن لیگ نواز شریف نے ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر مسلم لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں، آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں خوب گہما گہمی ہے اور شہری بسنت منا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔