Thursday, February 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزعالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان،ڈیون کونوے لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے

عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان،ڈیون کونوے لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے

لاہور (آئی پی ایس )دنیا بھر میں اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ کیلیے معروف عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ سن 2019 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ ونر معین علی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ کراچی کنگز نے عالمی شہرت یافتہ آل رانڈر کو ڈائرکٹ سائننگ کے تحت ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

معین علی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل معین علی 2020 کے سیزن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 کیلئے اپنی ڈائریکٹ سائننگ مکمل کرلی، تین مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیوی کھلاڑی ڈیون کونوے کو سائن کرلیا۔ ڈیون کونوے پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق ڈیون کونوے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش ہیں، ڈیون کونوے نے کہا کہ یہ میرا پہلا پی ایس ایل سیزن ہوگا اور میں اس کا حصہ بننے کیلئے بیصبری سے انتظار کررہا ہوں۔ قبل ازیں سیالکوٹ سٹالینز نے اپنی پہلی ہی انٹری میں کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام اپنے ساتھ شامل کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کی پالیسی کے تحت سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔