دبئی(آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی خیرپور آمد پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔دونوں رہنماں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔محسن نقوی نے یو اے ای کے قومی دن پر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو مبارکباد دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ رفاقت پر قائم ہیں، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کا عزم غیر متزلزل ہے۔
