بھمبر (آئی پی ایس )اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کے تناظر میں تحصیل صدر تحصیل سماہنی کشمیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی صدر تحصیل سماہنی نے بھمبرآزاد کشمیر میں پریس کا نفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، کہا ادارے سرحدوں کے محافظ ہیں،جو پارٹی اداروں کے خلاف ہو اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنما نے کہا کہ وطن اور پاکستان آرمی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
