ہومتازہ ترینسی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے شہریوں کی سہولت اور بروقت خدمت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی شکایات کے فوری اور موثر حل کے لیے جدید ڈیجیٹل میکانزم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس نظام کے تحت شہری اپنی کسی بھی شہری مسئلے، سہولت یا انتظامی نوعیت کی شکایات براہِ راست سی ڈی اے دی کیپٹل یا چیئرمین سی ڈی اے کو ٹیگ کرکے درج کرا سکیں گے۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق، موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ ٹیمیں مسائل کے حل کو شہریوں کی دہلیز تک یقینی بنائیں گی۔ آن لائن سسٹم کا مقصد شکایات کے ازالے کے عمل کو شفاف، تیز رفتار اور مکمل طور پر قابلِ نگرانی بنانا ہے۔سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی سہولت، بروقت خدمت اور مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، اور اس نئے نظام کے آغاز سے شہریوں اور اداروں کے درمیان براہِ راست رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔