اسلام آباد(سب نیوز) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دور کرینگے،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کے دورے پر ہونگے،
یہ دورہ اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے،
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،
شاہ عبداللہ کے دورے پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر میں کی جائے گی،
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
