Friday, November 14, 2025
ہومپاکستانتیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خط

تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خط

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ایس ایکس کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ کے گمبٹ ساتھ بلاک میں پیداوار و پراسیسنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ ساوتھ بلاک کا پلانٹ 2016 میں 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 26 فیصد سی او ٹو کی ڈیزائن کیپسٹی پر تھا۔ساوتھ بلاک کی صلاحیت کو 22-21 میں بڑھا کر گیس کی مقدار کو 50 سے 55 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کردیا گیا تھا۔ اب حال میں پلانٹ میں مسلسل بہتری سے حاصل خام گیس کی مقدار 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ پلانٹ سے یومیہ پیداوار 5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس، 35 بیرل ہلکا تیل اور 1میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہوگئی ہے۔کمپنی نے خط میں کہا کہ پلانٹ سے حاصل ذخائر میں اضافہ کسی بھی ہارڈ ویئر تبدیلی کے بغیر ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔