کراچی، 100 بچوں کے قاتل بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کاپوسٹر جاری کردیا گیا۔
اداکار یاسر حسین فلم میں سیریل کلر جاوید اقبال کا کردار نبھارہے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے فلم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فلم جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر میں اداکار یاسر حسین کے علاوہ عائشہ عمر بھی پولیس آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں مار کر بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔
پاکستانی سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
