Thursday, May 7, 2026
ہومشوبزصنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

صنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

کراچی، اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے صنم چوہدری نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے، یہ بہت پرمسرت ہے، شکریہ۔صنم چوہدری کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔ مداح انہیں کمنٹس میں استقامت کی دعائیں دے رہے ہیں تاہم صنم چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کا بائیو بھی اداکارہ سے تبدیل کر کے ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے کر دیا ہے۔ انہوں نے کچھ روز قبل اسٹاگرام پر سور الحزاب کی ایک آیات شیئر کی تھی اور لکھا تھا قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللہ کی طرف پلٹتی ہوں۔ اللہ تیرا شکر!۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔