ہومپاکستانوزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر سکیم کا آغاز کریںگے

وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر سکیم کا آغاز کریںگے

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر سکیم کا آغاز کریںگے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک پاکستانی اعتمادکے ساتھ ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے پاکستان میں ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری اور گھر کے لئے بینکوں سے آسان فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ سکیم تیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ روشن اپنا گھر سکیم میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے اووسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرسکتے ہے روشن اپنا گھر سکیم میں گھر خریدنے والے کسی بھی وقت اپنا گھر فروخت بھی کرسکیں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ روشن اپنا گھر سکیم کے لئے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ منصوبہ جات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔دنیا بھر میں بسنے والے اووسیز پاکستانیوں کو گھر، اراضی کی خریداری میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جو کہ اس سکیم میں آسانی میں بدل جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔