ہومپاکستانپاکستان میں کورونا مزید 95جانیں لے گیا،4 ہزار 16 نئے کیس رپورٹ

پاکستان میں کورونا مزید 95جانیں لے گیا،4 ہزار 16 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا سے مزید 95افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 427 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔