Saturday, May 2, 2026
ہومپاکستانمیں نے جنید سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ہے،کیپٹن (ر)صفدر

میں نے جنید سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ہے،کیپٹن (ر)صفدر

لاہور، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا جنید صفدر نعتیں بھی پڑھتاہے مگر انہیں صرف ایک ہی گانا آتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔انہوں نے کہا کہ میں نے جنید صفدر سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ہے۔ جنید کے دادا اس سے میاں محمد بخش کا کلام اکثر سنتے تھے۔ مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو۔کیپٹن (ر)صفدرنے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی سے متعلق مریم اورنگزیب بتائیں گی۔خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی 23 اگست کو لندن میں ہوئی، جہاں انہوں نے ‘کیا ہوا تیرا وعدہ ‘گا کر سماں باندھ دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔