اسلام آباد،صوبوں میں تعینات افسران کی بغیر وجہ خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا معاملہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبوں کی جانب سے پولیس اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کی بغیر وجہ بتائے تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق صوبوں کی جانب سے بغیر وجہ بتائے افسران کا تبادلہ بین الصوبائی سروس رولز 15 اور سول سروس رولز کی خلاف ورزی ہے،کسی صوبے کی جانب سے کسی افسر کو بغیر وجہ بتائے ٹرانسفر کیا تو آئندہ صوبوں کی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گا۔مراسلہ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گز شتہ تین سال کے دوران پولیس اور ایڈمنسٹریٹو سروس درجنوں افسران کا بغیر وجہ بتائے تبادلہ کیا گیا۔ ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مرکزی کیڈر افسران کا صوبوں سے تبادلوں کا اختیار صرف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے پاس ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز کو بھی خطوط ارسال کردیے گئے ۔
اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کا پولیس اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کی بغیر وجہ بتائے تبادلوں کا نوٹس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
