اسلام آباد،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات کی جس میں وزارتِ خارجہ ترکمانستان کے سینئرحکام بھی موجود تھے ۔وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان، تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے، پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کے حوالے سے، یکساں طور پر منفعت کا باعث ہو گا۔ ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے، افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر، علاقائی سطح پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے،وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔