Saturday, March 21, 2026
ہومپاکستانڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ

راولپنڈی (سب نیوز)جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دورہ کیا جہاں طلبہ کا جذبہ دیدنی تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔

جی سی یونیورسٹی لاہور میں طلبہ نے قومی جذبے سے لبریز ملی نغمہ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر یونیورسٹی کی فضا پاک فوج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر نوجوانوں نے اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جی سی یو کے ہال میں ملی نغمے کی گونج تھی جب کہ طلبہ نے پاک فوج کو دل سے سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔