Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل

حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل

لاہور (سب نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو لکھے گئے کھلے خط پر ردعمل دیا ہے۔وزیراطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہا گورنر پنجاب کو کھلا خط لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، معذرت کے ساتھ آپکو ہر بار آپکا آئینی رول یاد کروانا پڑتا لیکن آپ غلطی کرنے سے باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہے اور تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں ہیں،

وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر آپ کسی کو حقیقی طور پر جگانا چاہتے ہیں تو اپنی جماعت اور اپنی حکومت کو خط لکھیں، حکومت اور انتظامی معاملات چلانے کیلیے آپ (گورنر) کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے متاثرہ افراد کی خدمت میں مصروف ہیں، وزیراعلی سیلابی صورتحال کے اگلے روز ہی خود چکوال پہنچیں اور متاثرہ افراد کی داد رسی کی۔

انہوں نے کہا کہ آپکا جو آئینی رول ہے وہی ادا کریں اپنے قیمتی مشورے اپنی جماعت کو دیا کریں، پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ گورنر صاحب آپ نمائشی دورے کرکے اپنے فوٹو سیشن کے صرف شوق پورے کیا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔