Sunday, March 8, 2026
ہومپاکستانآئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025کا آغاز، ملک بھر سے طلبا کی بھرپور شرکت

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025کا آغاز، ملک بھر سے طلبا کی بھرپور شرکت

راولپنڈی (سب نیوز)آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 میں ملک بھر سے طلبا نے بھرپور شرکت کی، آئی ایس پی آر سمر ان ٹرن شپ پاکستان کے 33 شہروں میں بیک وقت کامیابی سے جاری ہے۔
انٹرن شپ میں 150 سے زائد یونیورسٹیوں کے 6500 طلبہ پاکستان بھر سے حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی اور جامع انٹرن شپ میں شرکت پر طلبا کا جوش دیدنی ہے، طلبا کو علمی، تخلیقی اور عملی سرگرمیوں سے بھرپور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر طلبا نے اپنے جذبات اور عزم کا بھرپور اظہار کیا پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں نوجوان نسل کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
طلبا نے کہا کہ ہم سب کو پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے اور مل کر ملک کی خدمت کرنی چاہیئے، انٹرن شپ پروگرام کے دوران ملک کی نامور شخصیات طلبا کو اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کریں گی۔تعلیمی ترقی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے طلبا کو اہم موضوعات سے روشناس کرایا جائے گا سمر انٹرنشپ پروگرام نوجوانوں کو نئی سوچ، نیا وژن اور عملی تربیت فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ہے، سمر انٹرن شپ پاک فوج کی جانب سے نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے موثر اقدام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔