Sunday, March 15, 2026
ہومپاکستانانڈونیشیا کے وزیردفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

انڈونیشیا کے وزیردفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

راولپنڈی (سب نیوز) انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں وفد کے ہمراہ فیلڈ مارشل سے ملاقات کررہے ہیں (فوٹو آئی ایس پی آر)
انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا جبکہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجافری سجام الدین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی کے امور اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیا گیا جبکہ فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے لئے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔