ریاض ، سعودی عرب میں ریسلنگ مقابلے اکتوبر میں بحال ہونے کا اعلان ہو گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق کورونا بحران پر قابو پانے کے بعد سعودی عرب میں ریسلنگ مقابلوں کا آغاز 21 اکتوبر میں ہوگا۔ریسلنگ ادارے نے یہ اعلان سعودی عرب میں ریسلنگ مقابلوں کی بحالی کی ایک تشہیری ویڈیو میں کیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا بحران سے قبل فروری 2020 میں سعودی عرب میں ریسلنگ کا آخری مقابلہ ہوا تھا۔اس کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کا امریکہ سے باہر کہیں بھی کوئی مقابلہ نہیں ہوسکا۔سعودی عرب نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ 10 سال کا معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت ریسلنگ کا ادارہ سعودی عرب میں مقابلے کروائے گا۔
سعودی عرب :ریسلنگ اکھاڑہ اکتوبر میں سجے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
اگلی خبر
