ہوماسلام آبادخستہ حالی کا شکار غذر روڈ عوام کیلئے دردسر بن چکا ہے،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوہر شاہ

خستہ حالی کا شکار غذر روڈ عوام کیلئے دردسر بن چکا ہے،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوہر شاہ

غذر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غذر ایڈووکیٹ گوہر شاہ نے کہا ہے کہ غذر روڈ عوام کیلئے دردسر بن چکا ہے،حکومت غذر کے عوام کے ساتھ ناانصافی بند کریں،گاہکوچ سے گمسنگ روڈ کی خرابی سے عوام بہت پریشان ہیں پانی کی پائپ مرکزی سڑک سے گزارنے اور کھدائی سے سڑک کی حالت تباہ ہوچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک کام کو خراب اور عوام کے لئے وبال جان بنایا گیا ہے اور دوسری طرف عوام کو پانی کی فراہمی سمجھ سے بالاتر ہے۔ یاسین پھنڈر کے عوام روڈ کی خستہ حالی سے پریشان ہیں۔پانی کی پائپ کی کھدائی کرنے کے بعد پائپ بچھا کر مٹی نہیں ڈالی جاتی ہے جس کی وجہ گاہکوچ تا گمسنگ تک مرکزی روڈ کسی بھی وقت نقصان دے سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔