ہنزہ،نادیہ جلال اولڈ سلک روٹ سے ہوتے ہوئے چودہ اگست کو گلگت پہنچ کراپنا ٹور مکمل کرنے کے بعد ہنزہ پہنچ گئیں، ہنزہ پہنچنے پر ناصرآباد میں عوام نے شاندار استقبال کیا اور ہار پہنا کر ویلکم کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے شکوہ کیا کہ ان کو پورا راستے میں کسی قسم کی کوئی سیکورٹی مہیا نہیں کی گئی۔نادیہ جلال نے مزید کہا کہ میں نے ایس پی ہنزہ سے درخواست کی تھی کہ میرے لیے سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے جس پر ایس پی ہنزہ نے مجھے کہا کہ میرا نمبر رکھ لیں کوئی مسلہ ہو تو مجھے فون کریں،مجھے حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی مدد نہیں کی گئی میں نے اپنی مدد آپ کے تحت سب کچھ کیا، میں ہنزہ سمیت پورے گلگت بلتستان کی عوام کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی،میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی شیناکی کے صدر نے نادیہ جلال کو ہار پہنایا اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ جلال نے پورا ہنزہ کا نام روشن کیا لیکن افسوس ہوتا ہے کہ نہ ضلعی انتظامیہ نے کوئی مدد کی نہ صوبائی حکومت نے،اگر نادیہ جلال کو راستے میں کوئی حادثہ پیش آ جاتا تو اس کی مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہنزہ پر عائد ہونی تھی ،ایس پی ہنزہ کودرخواست کرنے کے باوجود سیکورٹی فراہم نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے، اس کی پر زور مزمت کرتے ہیں،اگر اس طرح نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی حوصلہ شکنی کرتے رہیں گے تو کل کو کوئی بھی نوجوان اس علاقے کا نام روشن کرنے کا نہیں سوچے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ان گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
نادیہ جلال اولڈ سلک روٹ سے کاٹور مکمل کرنے کے بعد ہنزہ پہنچ گئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
