واشنگٹن(سب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی کے خلاف بیان دے دیا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ میں بطور امریکی صدر اس جیسے پاگل کمیونسٹ کو نیویارک شہر تباہ نہیں کرنے دوں گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ عوام اطمینان رکھیں، سارے اختیارات اور کارڈ میرے پاس ہیں، میں نیویارک کو بچاں گا اور دوبارہ عظیم بناوں گا۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ظہران ممدانی کے خلاف بیانات دے چکے ہیں۔ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی حمایت کرتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ ظہران ممدانی کے میئر بننے کی صورت میں نیویارک کو فنڈز نہ دینے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔
