Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں موٹروے پولیس نے پکڑ لی، دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں موٹروے پولیس نے پکڑ لی، دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد ،اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں موٹروے پولیس نے پکڑ لی، دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سے ایک گاڑی نمبر CH 0003 چوری ہوگئی ہے ۔اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا اسی اثنا ، چوری ہونے والی گاڑی سے ملتی جلتی گاڑی موٹر وے ایم ون برہان کے قریب دیکھی گئی ، جس پر نمبر پلیٹ APL 21 لگی ہوئی تھی ۔شک پڑنے پر اس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی انتہائی خطرناک انداز میں بھگاتا رہا لیکن موٹروے پولیس نے اس کا پیچھا جاری رکھتے ہوئے اسے روک لیا اور گاڑی میں موجود دو ملزمان عرفان اور وقاص کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔تفتیش کے بعد پتا چلا کہ یہ وہی گاڑی ہے جو اسلام آباد سے چوری ہوئی تھی ۔کامیاب آپریشن میں دو سے تین گاڑیوں نے حصہ لیا ۔مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزمان بمع گاڑی متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دی گئی۔پیشہ وارانہ انداز میں کارروائی مکمل کرنے پر سیکٹر کمانڈر ایم ون شاہ اسد نے افسران کو سراہتے ہوئے شاباش دی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔