اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگلات کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ19 اگست کو چترال فاریسٹ ڈویژن میں محکمہ جنگلات کے ایک اور ملازم اور ہیرو جمشید اقبال نے ادائیگی فرض کے دوران چمرکن-گول کے محفوظ شدہ جنگل کے حصہ نمبر 01 میں لگنے والی آگ بجھاتے بجھاتے جامِ شہادت نوش کیا۔یہی وہ مردانِ کارہیں جو پاکستان کی شادابی کیلئے ہمارے جنگلات کی حفاظت کافرض نبھارہے ہیں۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جمشید اقبال اور جنگلات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
19 اگست کو چترال فاریسٹ ڈویژن میں محکمہ جنگلات کےایک اور ملازم اور ہیرو جمشید اقبال نےادائیگی فرض کے دوران چمرکن-گول کےمحفوظ شدہ جنگل کےحصہ نمبر 01 میں لگنےوالی آگ بجھاتےبجھاتےجامِ شہادت نوش کیا۔یہی وہ مردانِ کارہیں جو پاکستان کی شادابی کیلئےہمارےجنگلات کی حفاظت کافرض نبھارہےہیں۔ pic.twitter.com/PJLThkef4p
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2021
