Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانگوادر، چینی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا، دو بچے جاں بحق

گوادر، چینی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا، دو بچے جاں بحق

گوادر، بلوچستان کے ضلع گوادر میں چین کے شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔خود کش دھماکے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گوادر میں چین کے شہریوں کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے قریب ہی کھیلنے والے دو بچے جاں بحق ہوئے اور چین کا ایک شہری معمولی زخمی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گوادر پولیس کے کنٹرول روم کا کہنا تھا کہ واقعے میں تین بچے زخمی ہوگئے ہیں جنہیں جی ڈی اے ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔پاک فوج اور ایف سی سمیت سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔