Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ تریناسکولوں میں حاضری کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

اسکولوں میں حاضری کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

ریاض،سعودی عرب میں اسکولوں میں حاضری کے لیے کرونا ویکسین لازمی قراردیدی گئی ۔سعودی عرب کی وزارت تعلیم کے مطابق اسکولوں میں واپسی کے لیے 12 سے زاید عمر کے طلبا اور طالبات کے لیے اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی دو مکمل خوراکیں لگوانا بنیادی شرط قرار دی گئی ہے۔سعودی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے یونیورسٹی کی تعلیم ، تکنیکی تربیت ، انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری مراحل میں حاضری کی واپسی کا اعلان کیا تاہم انہوں نے کہا کہ ان تمام مراحل میں واپس آنے والے طلبا کے لیے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔ تاہم ابتدائی جماعتوں کے طلبا کومدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن پڑاھا جائے گا اور اس کے لیے سہ پہر 3:30 سے شام 7 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ نجی اور غیر ملکی تعلیمی اسکولوں کو پرائمری اورچھوٹی کلاسوں کے طلبہ کی حاضری سے مستثنی نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ سرکاری اور نجی تعلیم میں فرق کرنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے سرکاری کمیونیکیشن پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ جن طلبا کو کرونا ویکسین کی دو خوراکیں نہیں ملی ہیں وہ تعلیمی ادارے میں حاضر نہیں ہوسکیں گے تاکہ دیگر طلبا اور ان کے خاندانوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کا عملہ میرا اسکول پلیٹ فارم پر طلبا کے لیے روزانہ کے اسباق اپ لوڈ کریگا تاکہ طلبا ویکسین لگوانے تک پڑھائے جانیوالے اسباق سے محروم نہ رہیں۔ نیز پلیٹ فارم پر متبادل تعلیمی مواد دستیاب رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔