Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانکورونا کا زور: مزید 70 افراد جان سے گئے، 3239 نئے مریض

کورونا کا زور: مزید 70 افراد جان سے گئے، 3239 نئے مریض

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید70 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 77 ہزار 208، سندھ میں 4 لاکھ 17 ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 153، بلوچستان میں 31 ہزار 755، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526، اسلام آباد میں 95 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 479، سندھ میں 6 ہزار 556، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 730، اسلام آباد میں 842، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 672 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔