Monday, May 18, 2026
ہومتازہ ترینبرطانیہ نے 20 ہزار افغانیوں کو پناہ دیدی

برطانیہ نے 20 ہزار افغانیوں کو پناہ دیدی

لندن،برطانوی حکومت نے 20ہزار افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے سال5ہزار افغانوں کو برطانیہ میں سیٹل کیا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے لیے کام کرنے والے افراد کو بھی پناہ دی جائے گی۔برطانوی حکومت کے مطابق خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر بلایا جائے گا۔حکومت نے یہ بھی بتایا کہ اسکیم کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانا ہے، ہمارے لیے کام کرنے والوں کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم بورنس جانسن نے کہا کہ ہمارے لیے کام کرنے والوں کے خاندانوں کو بھی سیٹل کریں گے۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی اور برطانوی افواج کے انخلا کے بعد بین الاقوامی شراکت داروں کو وہاں ایک انسانی بحران کو روکنے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے دفتر نے بتایا تھا کہ حکومت اب توقع کررہی ہے کہ وہ افغانستان کے لیے نئی آباد کاری اسکیم کے منصوبے مرتب کرے گی جو کہ برطانیہ کے پناہ گزین کے نظام سے الگ ہوں گے، یہ ممکنہ طور پر اس پروگرام جیسا ہوگا جو شامی پناہ گزین کیمپوں سے برطانیہ لائے گئے افراد کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔