Friday, March 13, 2026
ہومپاکستانقائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت

قائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے یو ایس اسمبلی اسلام آباد کے ایکس اکاونٹ پر بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہونے والے حالیہ سفاک حملے کی مذمت کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔نیٹلی بیکر نے لکھا کہ ہم خضدار، بلوچستان، میں اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماں کے ساتھ شامل ہیں۔
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔نیٹلی بیکر نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔