اسلام آباد، وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے،اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے اعلی سطح کی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے، اس اہم معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔بروز پیر مورخہ 16 اگست کو بلائے گئے اجلاس میں خطے خصوصا افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔دوسری جانب خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کی سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی ہے۔ افغان سپیکر میر رحمان رحمانی بھی وفد میں شامل ہیں۔ خصوصی نمائندہ افغانستان محمد صادق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق افغان وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم، احمد ضیا مسعود، احمد ولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اور خالد نور بھی شامل ہیں۔ افغان سیاسی رہنما افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کی صورتحال پر ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا،افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
