ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آبادکی اہلکاروں کو مختلف مقامات پر بکھرے پرچم اٹھانے کی ہدایت

آئی جی اسلام آبادکی اہلکاروں کو مختلف مقامات پر بکھرے پرچم اٹھانے کی ہدایت

اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس کے تمام ڈویژنز کومختلف مقامات پربکھرے پاک جھنڈے اٹھانے اور انہیں کسی محفوظ جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔
اتوار کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس کے تمام ڈویژنز کو خصوصی ہدایات یوم آزادی کی تقریبات کے ختم ہونے پر بہت سارے مقامات پر پاک جھنڈے زمین پر بکھرے پڑے ہوئے نظر ا رہے ہیں، فیلڈ میں موجود تمام افسران و جوانوں کو جہاں کہیں بھی جھنڈے نظر آئیں ان کو اٹھالیں کسی محفوظ جگہ منتقل کریں ان کو جمع کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی جائے۔اس مہم میں شہریوں کو بھی شامل کیا جائے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔