اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں جسمیں غیر قانونی عمارتیں، مکانات و دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں،آ پریشن ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد اور ڈرایکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے کی زیرنگرانی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں کچھ عرصہ سے قبضہ مافیا نے غیر قانونی تعمیرات شروع کر رکھی تھیں جس پر سی ڈی اے انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے بروقت کارروائی کرکے پہاڑی واگزار کرالی، اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے ناکام بنادیا، ترلائی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف شعبہ انفورسمنٹ نے بھرپور آپریشن کیا اور متعدد غیر قانونی جھوپنڑیاں بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیں، ترلائی کے ہی علاقے میں کارروائیوں کے دوران شعبہ انفورسمنٹ نے متعدد غیر قانونی تعمیرشدہ ڈھانچوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا،بعد ازاں اسلام آباد کے ہی مضافاتی علاقے تلہاڑ اور گوکینہ میں شعبہ انفورسمنٹ نے بھاری مشینری کی مدد سے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے قبضہ مافیا کے چنگل سے واگزار کرالیا، آ پریشن کے دوران قبضہ مافیا کے متعدد افراد کو مزاحمت کرنے پر قانونی نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا،مزید برآں گوکینہ اور تلہاڑ گائوں کے مقامی افراد سے ضلعی انتظامیہ کے مذکرات کامیاب ہوگئے، غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے میں مقامی افراد نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل ان علاقوں میں ایک چراہ گاہ پر کچھ غیر قانونی ڈھانچے تعمیر کئے جارہے تھے، جس پر چیف کمشنر اسلام آباد نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نو اگست کو تحریری حکم نامہ متعلقہ شعبوں کو جاری کیا اور متعدد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کیا گیا، اس سے قبل متعدد قبضہ مافیا کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیاواضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خلاف مسلسل آ پریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی چھٹی کے روز بھی غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں،درجنوں غیر قانونی مکانات ،عمارتیں و تعمیرات مسمار ،تلہاڑ میں مزاحمت پر قبضہ مافیا کے متعدد افراد گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
